چینی کی بوری 200 روپے سستی ہونے کا امکان

چینی کی بوری 200 روپے سستی ہونے کا امکان

لاہور:  شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد چینی کی قیمتوں میں200 روپے فی بوری کمی کا امکان ہے۔

گنے کی نئی فصل تیار ہے جس سے تیار کی جانے والی چینی کی آئندہ چند روز میں مارکیٹ کو ترسیل شروع ہوجائے گی جس سے چینی کی تھوک اور خوردہ قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نئے سیزن کی پیداوار مارکیٹ میں آنے اور قیمتوں میں کمی کی اطلاعات کے بعد چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور سٹہ بازوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور ذخیرہ اندوزی کے لیے چینی کی خریداری کے رجحان میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جس سے مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 سے 6 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

مل پرائس گھٹ کر62 تا64 روپے فی کلو گرام کی سطح پر آجائے گی اور فی 50 کلوگرام بوری کی قیمت گھٹ کر3000 تا 3200 روپے ہو جائے گی۔ چینی کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں