اداکارہ نیہا دھوپیا ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے پریشان

لیکن لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں اس لیے ان کا کام چل رہا ہے

 اداکارہ نیہا دھوپیا ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے پریشان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں اس لیے ان کا کام چل رہا ہے۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

نیہادھوپیا کا کہناتھا کہ نوٹ پر پابندی سے تقریباً سبھی لوگ کافی پریشان ہیں لیکن اس پریشانی کے عالم میں بھی وہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ نیہا نے کہاکہ اپنے پڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیے وہیں میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔

نیہا نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف لڑنے کا یہ اچھا طریقہ ہے اور لوگ اپنے اپنے طریقوں سے اس مسئلے سے دو چار ہیں لیکن لوگوں کی سہولت کے لیے حکومت کو پہلے سے اس کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔ پھر وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں: 'میں تو ابھی بال بھی نہیں کٹوا رہی ہوں کیونکہ میرے پاس اپنے ہیئر سٹائلسٹ کو دینے کے لیے نقد پیسے نہیں ہیں۔'نیہا دھوپیا نے باڈی شیمنگ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔ ماڈلز جیسا نظر آنا بالکل بھی صحت مندی کی بات نہیں ہے اور اگر آپ ایسا کر رہی ہیں تو آپ اپنے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں