دپیکا اور کترینہ میں سے زیادہ بہتراداکارہ کون ہے؟ کرینہ کا جواب

اداکارہ نے بغیر کسی ڈرکے کترینہ سے زیادہ دپیکا کوبہتر اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

 دپیکا اور کترینہ میں سے زیادہ بہتراداکارہ کون ہے؟ کرینہ کا جواب

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکبھی اپنے ذاتی معاملوں کے حوالے سے توکبھی دل کی بات زبان پرلانے کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراب اداکارہ نے بغیر کسی ڈرکے کترینہ سے زیادہ دپیکا کوبہتر اداکارہ قرار دے دیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراور باربی ڈول کترینہ کیف ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں جومختلف تقاریب میں ایک ساتھ بھی نظرآتی ہیں لیکن اداکارہ کرینہ سے جب ایک شو کے دوران معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف کے درمیان جب کسی ایک کو بہتراداکارہ کے طورپرمنتخب کرنے کو کہا کہ توانہوں نے بے ساختہ جواب دیا۔

کرینہ کپورکا شو میں کہنا تھا کہ ان دونوں میں مقابلے والی کوئی بات ہی نہیں اور انہوں نے کترینہ کیف پراداکارہ دپیکا پڈوکون کوترجیح دی اور کہا کہ ان دونوں میں دپیکا با آسانی فاتح ہیں۔

اداکارہ سے جب شو کے دوران ان سے ہونے والے بچے کے نام سے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہ ہی سیف اور نہ ہی انہوں نے بچے کا نام سوچا ہے۔ کرینہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیف بہت مطالعہ کرتے ہیں، وہ بالکل ایک تاریخ دان کی طرح ہیں اس لیے وہ کسی پرانے اور روایتی نام کا ہی انتخاب کریں گے۔

نیوویب ڈیسک< News Source