باولنگ پر پابندی کے بعد محمد حفیظ بنگلہ دیشی لیگ سے دستبردار ہو گئے

باولنگ پر پابندی کے بعد محمد حفیظ بنگلہ دیشی لیگ سے دستبردار ہو گئے

لاہور : قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی کی جانب سے باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد بنگلہ دیش لیگ سے معاہدہ ختم کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کومیلاوکٹورینز کے ساتھ منسلک تھے تاہم انہوں نے معاہدہ ختم کر دیاہے۔محمد حفیظ نے آئی سی سی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے مجھے کمزور نہیں کر سکتے ،ملک کیلئے مزید محنت کروں گا ،آئی سی سی کے فیصلے سے دکھ ہواہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایکشن کی درستی کیلئے کوچ مقررکرے ،میں باولنگ ایکشن کی درستی پر محنت کرنا چاہتاہوں۔


واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیاجس کی رپورٹ 14 دن بعد آئی سی سی کو دی گئی۔ آئی سی سی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غلط قرار دیا اور ان پر پابندی لگا دی۔