متحدہ عرب امارات میں 30نومبر سے 3دسمبر تک تعطیل ہوگی

متحدہ عرب امارات میں 30نومبر سے 3دسمبر تک تعطیل ہوگی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں میلاد النبیﷺ اور یوم شہید کی مناسبت سے 30نومبرسے 3دسمبر تک تعطیل ہوگی۔

ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلاد النبی اور یوم شہید کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے جمعرات30نومبر سے اتوار3دسمبر تک بند رہیں گے۔

سرکاری اداروں کے ملازمین کی ڈیوٹی پیر4دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگی۔