سعودی عرب میں 60برس سے زائد عمر کے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی موجود ہیں،محکمہ شماریات

سعودی عرب میں 60برس سے زائد عمر کے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی موجود ہیں،محکمہ شماریات

جدہ: سعودی عرب میں دنیا بھر کے تقریباََ تمام ممالک سے ہر عمر کے افراد روزگار کے سلسلے میں مقیم دیکھے جا سکتے ہیں ، 

سعودی میگزین"مال"نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں 60برس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی کارکنان کی تعداد 3لاکھ 30ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد وشمار سال رواں 2017ء کی پہلی ششماہی تک کے ہیں۔

مقامی شہریوں نے مذکورہ اعداد و شمار کے تناظر میں سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی کارکنان کو لیبر مارکیٹ سے باہر کرنے کی انتہائی عمر متعین کی جائے۔غیر ملکیوں کی انتہائی عمر 60برس سے زیادہ نہ ہو۔ دیگر نے مطالبہ کیا کہ خلیجی ممالک سے ربط و ضبط پیدا کر کے یہ بھی پابندی لگا دی جائے کہ کوئی بھی خلیجی ملک غیر ملکی کو 6برس کے بعد ملازم نہ رکھے۔