مودی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، امریکی ادارے کا دعویٰ

مودی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، امریکی ادارے کا دعویٰ

نیو یارک: امریکا کے تھینک ٹینک ادارے کی جانب سے کروائے جانے والے سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کروائے گئے سروے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر 10 میں سے 9 بھارتی شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں رائے رکھتے ہیں اور بھارت کے دو تہائی سے زائد شہری مودی کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں۔

سروے کے مطابق سونیا گاندھی کے مقابلے میں مودی کی مقبولیت 31 فیصد زیادہ ہے اور راہول گاندھی کے مقابلے میں 30 پوائنٹس آگے ہیں۔

سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کی حقیقی مقبولیت گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آئے گی جہاں پر مودی مقامی رہنماؤں کے مقابلے زیادہ مضبوط نظر آتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں