انجلینا جولی کی روہنگیا خواتین پر جنسی تشدد کی شدید مذمت

انجلینا جولی کی روہنگیا خواتین پر جنسی تشدد کی شدید مذمت

وینکوور: فلم اسٹار انجلینا جولی نے میانمار کی رخائن ریاست میں روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ جنسی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ ہالی ووڈ اسٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے بتایا کہ وہ جلد ہی جنسی تشدد کی شکار روہنگیا خواتین سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

گذشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن اور ریاستی مظالم سے بچنے کے لیے نقل مکانی کرنے والی روہنگیا خواتین کی بڑی تعداد کو میانمار کی فوج نے 'منظم انداز میں' جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے میانمار کی ریاست رخائن میں اگست کے اوآخر میں مسلح حملوں اور کریک ڈاؤن کے بعد اب تک 6 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلا دیش پہنچے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں