یونان میں سیلاب سے تباہی، 16 افراد ہلاک ہو گئے

یونان میں سیلاب سے تباہی، 16 افراد ہلاک ہو گئے

ایتھنز: یونان میں سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ منہ زور ریلا کئی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے 500 کے قریب مکانات اور دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔

امدادی کارکن سیلاب میں بہنے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔ سیلاب کو کئی دہائیوں کی تباہ کن آفت قرار دیا جا رہا ہے اور قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں