مہندر سنگھ دھونی نے مداحوں سے بچنے کیلئے چہرہ تولیہ سے چھپا لیا

مہندر سنگھ دھونی نے مداحوں سے بچنے کیلئے چہرہ تولیہ سے چھپا لیا

ممبئی: بھارتی وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے ایک دفعہ مہندر سنگھ دھونی اپنے مداحوں سے بچنے کیلئے اپنے منہ کو تولیے سے چھپا لیا تھا ۔ جہاز میں دورانِ سفر وہ میرے ہمراہ تھے اور اس دوران انہیں اس بات کا خطرہ ہوا کہ کہیں مداح ان کو گھیر نہ لیں اور ان کیساتھ ساتھ مجھے بھی پریشانی ہوتو انہوں نے اپنے منہ کو تولیے سے ڈھانپ لیا۔

عام طور پر شوبز اور کھیل سے وابستہ معروف شخصیات کے مداح انہیں ہر وقت گھیرے رکھتے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ کو یہ پسند اورکچھ سیلیبریٹیز کو ناپسندہوتا ہے ۔بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی بھی اپنے مداحوں سے پریشان ہیں. اس ہی لیے تو ان سے بچنے کیلئے یہ انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ہوائی جہاز میں سفر کے دوران بھارتی کرکٹر دھونی نے اپنے مداحوں سے بچنے کیلئے اپنا چہرہ ایک تولیے سے ڈھانپ لیا ۔

مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اپنی پرفامنگ کی وجہ سے سابق کرکٹرز کی تنقید میں زد میں ہیں ۔سابق کرکٹرزکا کہنا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیئے۔