'شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا'

'شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا'

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شمالی کوریا کو دہشت گردریاست قرار دینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے متعلق خود اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کو دنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما پر مسلسل کڑی تنقید جاری ہے جس میں انفرادی طور پر ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی بھی وجہ بنا ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں