کپل شرما نے اکشے کمار کے شو میں جانے سے کیوں انکار کر دیا؟

ممبئی:معروف اداکار اور کامیڈین کپل شرما نے آخری لمحات میں اکشے کمار کے شو میں جانے سے کیوں انکار کر دیا؟اہم وجہ منظر عام پر آگئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنی فلم"فرنگی" کی پروموشن اکشےکمار کے شو "گریٹ انڈین لافٹر" میں شمولیت اختیارکرنی تھی لیکن آخری لمحات میں کپل نے فون کر کے کہا کہ میری طبعیت خراب ہے اس لیے میں شومیں شامل نہیں ہو پاؤں گا۔


تفصیلات کے مطابق اس سے پہلےکپل شرما نے سلمان خان کے ساتھ "بگ باس11"میں شمولیت اختیار کی تھی۔یار دہے کہ کپل شرماگزشتہ چند عرصے سے ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہیں ۔ طبعیت میں ناسازی کے باعث انہوں نے کپل شرما شو بھی ترک کر دیا ہے۔ لیکن کپل نے کہا ہے کہ وہ جلد کامیڈی شو کا حصہ بنیں گے۔