آئی سی سی نے حفیظ کی باؤلنگ ٹیسٹ رپورٹ جاری کر دی

آئی سی سی نے حفیظ کی باؤلنگ ٹیسٹ رپورٹ جاری کر دی

لاہور: آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے محمد حفیط کو فوری طور پر کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں باؤلنگ سے روک دیا تھا ۔ جس کے بعد محمد حفیظ کے چاہنے والوں پو اداسی چھا گئی تھی ۔

آئی سی سی نے ٹویٹ کے بعد فیصلے کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ پر پابندی پندرہ ڈگری کے باولنگ ایکشن پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔ ٹیسٹ رپور ٹ مطابق محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن 11۔1اور 11۔4رہا ۔اور اس ایکشن کی زدد میں آنے والے کرکٹر کو آئی سی سی قوانین کے مطابق پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، 

واضح رہے پہلی بار محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض نومبر 2014 میں آیاتھا ۔تاہم اس کے بعد وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے ،سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے محمد حفیظ کے لیے اہم بیان میں کہا ہے کہ پابندی کے دوران محمد حفیظ کو اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے ،

یاد رہے محمد حفیظ نے پابندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی ۔ محمد حفیظ کومیلاوکٹورینز کے ساتھ منسلک تھے تاہم انہوں نے معاہدہ ختم کر دیاہے۔

6c104162369b53cb56c751b442442996

محمد حفیظ نے آئی سی سی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے مجھے کمزور نہیں کر سکتے ،ملک کیلئے مزید محنت کروں گا ،آئی سی سی کے فیصلے سے دکھ ہواہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایکشن کی درستی کیلئے کوچ مقررکرے ،میں باولنگ ایکشن کی درستی پر محنت کرنا چاہتاہوں۔


واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیاجس کی رپورٹ 14 دن بعد آئی سی سی کو دی گئی۔ آئی سی سی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غلط قرار دیا اور ان پر پابندی لگا دی۔