معذور سرکاری ملازمین کیلئے راستہ بنانے کیلئے حکومت کی کوششیں

معذور سرکاری ملازمین کیلئے راستہ بنانے کیلئے حکومت کی کوششیں


اسلام آباد: وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری دفاتر میں معذور افراد کیلئے راستہ بنانے اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے بل جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔


قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کی گئی حالیہ مردم شماری میں معذور افراد کی تعداد کم ظاہر نہیں کی گئی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان میں معذور افراد کے حوالے سے پیش کئے جانے والے اعداد و شماران کے گواہ ہیں، مردم شماری میں 0.48فیصد معذور افراد کی آبادی ظاہر کی گئی ہے، عالمی ادارے یہی اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں۔


ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت بل کی حمایت کرتی ہے،حکومت بھی اس طرح کا بل تیار کر رہی ہے، مشترکہ بل تیار کر کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔