زمبابوے کے صدر کا فوج کیساتھ سمجھوتہ طے پا گیا

زمبابوے کے صدر کا فوج کیساتھ سمجھوتہ طے پا گیا

ہرارے:زمباوے کے معزول صدر رابرٹ موگابے کا فوج کے سمجھوتہ طے پاگیاجس کے تحت وہ ملک کے چھوڑکر جنوبی افریقہ منتقل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معزول صدر جنوبی افریقہ میں جلا وطنی کی زندگی گزاریں گے ۔ جبکہ معزول نائب صدر ایمرسن صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔آخری اطلاع آنے تک سابق صدر موگابے خاندان سمیت جنوبی افریقہ کیلیے روانہ ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ صدرموگابے ملک سے روانہ ہوگئے ہیں۔جبکہ عالمی میڈیا کی طرف سے اس فیصلے اور مارشل پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔