عرب اتحاد نے دو فرانسیسی صحافی خواتین کو بازیاب کرا لیا

عرب اتحاد نے دو فرانسیسی صحافی خواتین کو بازیاب کرا لیا

صنعا:یمن کے حوثی باغیوں کے زیر نگین علاقے میں راستہ بھٹکنے والی دو فرانسیسی خاتون صحافیات کو عرب اتحادی فوج نے بازیاب کرا لیا ہے۔ رہائی پانے والی دونوں خواتین کو ریاض ائر بیس پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ صحافی خواتین صعدہ سے حجہ صوبہ آنے والے وفد میں شامل تھیں جنہیں حوثیوں نے دو نومبر کو اغوا کر لیا۔ فرانسیسی صحافیات نومبر کے اوائل میں اقوام متحدہ کی ایک امدادی ایجنسی کے جہاز پر یمن پہنچی تھیں۔انھوں نے حوثیوں کے زیر نگین شمالی صعدہ کے متعدد دور دراز علاقوں کا دورہ کیا، تاہم انہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے پابندیوں کا سامنا رہا جو ان کے دورے پر ناخوش تھے اورفرانسیسی صحافیوں کے اغوا کی خبروں کے باوجود فرانسیسی حکام نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ حوثیوں کے ہاتھوں صحافیوں یا امدادی کارکنوں کے اغوا کا پہلا واقعہ نہیں۔ انہوں نے تین سال قبل جنگ کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی کور کرنے کی خاطر یمن آنے والے صحافیوں، امدادی کارکنوں اور مغربی رضاکاروں کو اغوا کرنا شروع کر رکھا ہے۔