قبل از وقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں : اعجاز الحق

قبل از وقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں : اعجاز الحق


اسلام آباد:مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں ، الیکشن وقت ہونے چاہیں حکومت کمزور نہیں جب تک حکومت کے پاس اکثریت ہے وہ مضبوط ہے۔


ایک بیان میں اعجاز الحق نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں ،الیکشن وقت پر ہونے چاہیں، حکومت چاہے تو قبل ازوقت انتخابات کروا سکتی ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت کمزور نہیں ، کمزور ہوتی توظاہر ہوجاتا،جب تک حکومت کے پاس اکثریت ہے وہ مضبوط ہے۔
انھوں نے کہا کہ کالیں رانا ثناء اللہ کو آئی ہیں، ہمیں نہیں آتیں،رانا ثناء اللہ کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

ؒ