سعودی عرب میں مختلف سپورٹس کلبوں نے عبائیے متعارف کروا دئیے

سعودی عرب میں مختلف سپورٹس کلبوں نے عبائیے متعارف کروا دئیے

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو براہ راست میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد مارکیٹوں میں مختلف سپورٹس کلبوں کے رنگا رنگ عبایا بھی متعارف کردئیے گئے جبکہ خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ذو ق و شوق میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق کے مطابق سعودی عرب کی اسپورٹس کونسل نے چند ہفتے قبل خواتین کو جنوری 2018سے اسٹیڈیم میں جا کرفٹ بال میچ اور کھیل کی دوسری سرگرمیوں کو دیکھنے اجازت دی تو اس کے بعد مارکیٹوں میں مختلف کلبوں کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ عبایا متعارف کرادیے گئے جن میں زرد، نیلے اور سبز رنگوں کے عبایا شامل ہیں۔


سعودی دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواتین کو ابھی اسٹیڈیم میں جانے کے لیے تین ماہ کا عرصہ باقی ہے مگر مختلف رنگوں کے عبایا کی خریداری اور ان کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔