پر سکون اور آرام دہ نیند کا نیا نسخہ

پر سکون اور آرام دہ نیند کا نیا نسخہ

لندن:اگر آپ پرسکون نیند چاہتے ہیں تو مصالحہ دار اشیاءسے دور رہیں اور کیفین و الکحل کا استعمال بھی نہ کریں۔

آجکل جدت کے دور میں انسان کو ذریعہ معاش سمیت دوسری کئی پریشانیوں نے آ گھیرا ہے جس انسانی دماغ کےسکون کو ختم کر دیا جس کے وجہ سے بہت سے لوگ پرسکون نیند سے پوری طرح محروم ہو چکے ہیں لیکن ہم آپکو ایک نیا نسخہ بتاتے ہیں جس سے آپ پر سکون نیند دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

دنیا کے مشہور سائنسی جریدے نیشنل جیوگرافک نے اپنے تازہ شمارے میں جو اشیائے خورونوش کے بارے میں ہے رات کی اچھی نیند کا نسخہ بھی تجویز کیا ہے۔ شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اچھی اور پرسکون نیند کیلئے ضروری ہے کہ آپ روغنیات اور مصالحہ دار اشیاءسے دور رہیں اور کیفین و الکحل کا استعمال بھی نہ کریں۔ اسکے بدلے اگر آپ میگنیشم اور ٹرپٹوفین سے بھرپور اشیاءآپ کو پرسکون نیند کا تحفہ دے سکتے ہیں۔

سائنسی نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو میگنیشم اور ٹرپٹو فین کے علاوہ تین دیگر اشیاءبھی ایسی ہیں جن کے باقاعدہ کھانے سے بے خوابی یا نیم خوابی سے نجات مل سکتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ تمام پانچوں اجزا ٹرکی نامی پرندے کے گوشت اور مرمائٹ میں اچھی خاصی مقدار میں رہتی ہے۔