رینجرز اور حساس اداروں کا ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

رینجرز اور حساس اداروں کا ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا.

دہشتگرد خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں پولیس افسران پر حملوں میں ملوث ہیں۔