عمران خان نے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ داوڑ کنڈی گزشتہ ایک سال سے پارٹی اور وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور پارٹی میٹنگز میں بھی شریک نہیں ہوئے لہذا انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایم این اے داوڑ کنڈی لڑکی کو برہنہ کرنے کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر بھی الزامات لگا چکے ہیں لہذا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ایم این اے کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی نے دعوی کیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرنے کے واقعے میں خیبرپختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔

مصنف کے بارے میں