کنٹرول لائن پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں اطمینان بخش ہیں: آرمی چیف

کنٹرول لائن پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں اطمینان بخش ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی تیاریاں کم نہیں ہونی چاہئیں، سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائیاں اطمینان بخش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کنٹرول لائن کی بریفنگ کیساتھ ساتھ انھیں آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر سربراہ پاک فوج نے آرمی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فوج نے آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کی جانب سے موثر جواب پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے پیش نظر جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہوں گی۔