انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

 انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی: جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 105.45روپے سے بڑھ کر105.46روپے اور قیمت فروخت105.50روپے سے بڑھ کر105.51روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 107.20روپے اور قیمت فروخت107.40روپے پر بدستور برقرار ہے ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 126روپے سے بڑھ کر126.30روپے اور قیمت فروخت127.25روپے سے بڑھ کر127.55روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید141.25روپے اور قیمت فروخت142.50روپے پر مستحکم دیکھی گئی ۔

مصنف کے بارے میں