امریکہ نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی : طیب اردگان


استنبول:ترک صدر رجب طیب اردگان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں داعش کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کو اہم سطح کی مالی امداد فراہم کی ہے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو سوچی میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ اس سے ایک روز پیشتر متعلقہ تینوں ملکوں کے وزرا خارجہ یکجا ہوں گے۔ عدلیب کے 12 نگران علاقوں کا معاملہ کافی نازک ہے۔ روس اور ایران کے اس حوالے سے مطالبات پائے جاتے ہیں تو ہم اس معاملے میں لچکداری کا مظارہ کر رہے ہیں۔ تا ہم ، آفرین سے انخلا کے حوالے سے روس نے ہم سے وعدے کر رکھے ہیں۔


طیب اردگان نے کہا کہ ہمارے لیے ممکنہ خطرات اور چھیڑا خانی سے محسوس کردہ بے چینی کے حوالے سے ترکی کے سامنے مفاہمت کا مظاہرہ کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔شامی قومی ڈائیلاگ کانگرس سے متعلق امور کو مل جل کر جا ری رکھے جانے کی طرف اشارہ کرنے والے جناب ایردوان کا کہنا ہے کہ شام کے مخالف گروہوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی حل چارے تک پہنچنا نا ممکن ہے۔