ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جا رہا ہے : میرا

ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جا رہا ہے : میرا


لاہور:فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ و قت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے‘ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کر دیئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے۔


میرا نے کہا کہ ترکی اور اسپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی اور انہیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ان ڈراموں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔