سعودی حکمرانوں کے جارحانہ رویے پر یورپ خاموش نہیں رہے گا، جرمنی کا انتباہ

برلن: جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

جرمن وزیر خارجہ زگمارگیبرل نے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کے حوالے سے سعودی اقدامات پر کڑی نکتہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکمرانوں میں جارحانہ رویہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر یورپ خاموش نہیں رہ سکتا۔ زگمار گیبرل نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے شام، یمن اور قطر کے بعد اب لبنان کے خلاف بھی محاذ کھول دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک حریری اور ان کے اہل خانہ کو فرانس کے دورے سے نہیں روک سکتا۔