نیب نے نواز شہباز ملاقات کی اجازت دے دی

نیب نے نواز شہباز ملاقات کی اجازت دے دی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنے بھائی اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کےمطابق آج شام نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات نیب کے لاہور آفس میں ہوگی۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کو پانچ اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور نیب آفس میں نوازشریف سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔ قبل ازیں دونوں بھائیوں کی ملاقات قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ہوئی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ ہاؤسنگ میں اختیارات کا نا جائز استعمال کیا اور من پسند افراد کو ٹھیکے دیے۔شہباز شریف کا اب تک تین بار جسمانی ریمانڈ لیا جاچکا ہے تاہم تفتیش مکمل نہیں ہو سکی ہے۔