زندگی کے ہر موقع پر یوٹرن لیا ہے، عارف علوی

 زندگی کے ہر موقع پر یوٹرن لیا ہے، عارف علوی

لاہور: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی کے ہر موقع پر یوٹرن لیا ہے۔

تفصیات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ’یوٹرن‘ سے متعلق بیان کے بعد ملکی سیاست میں یوٹرن کی بازگشت ہے، جہاں حکومتی ارکان اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی ان کے دفاع میں یوٹرن کے حق میں بیانات دے رہے ہیں وہیں اپوزیشن کی جانب سے اس بیان پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لاہورمیں گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے بھی وزیراعظم کے بیان کی حمایت کردی، انہوں نے کہا کہ میں نے تو زندگی کے ہرموقع پریوٹرن لیا ہے اور حالات کی مناسبت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل عمران اسماعیل نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی بات درست ہے ، جب تک کوئی لیڈر یوٹرن نہیں لیتا وہ بڑے فیصلے کرسکتا۔