فلم میں پاکستانی پرچم لہرانے پر سلمان خان ایک بار پھر بھارتی انتہاپسندوں کے نشانے پر آ گئے

فلم میں پاکستانی پرچم لہرانے پر سلمان خان ایک بار پھر بھارتی انتہاپسندوں کے نشانے پر آ گئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لدھیانہ : بالی وڈ اداکار سلمان خان کو فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانا مہنگا پڑ گیا۔


سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل کترینہ کیف جلوہ گر ہوں گی۔دبنگ خان کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں جاری ہے  جہاں ’واہگہ بارڈر‘ کے مناظر فلمانے کیلئے سیٹ لگایا گیا ہے۔فلم میں ’واہگہ بارڈر‘ کے مناظر کی عکس بندی کیلئے عمارتوں پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

dde33ce5e013d419438bd2662c21480b

ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ’بھارت‘ میں پاکستانی پرچم لہرانے پر فلم کے سیٹ کو توڑنے کی دھمکی دی اور سلمان خان کے ہوٹل کا گھیراؤ کیا۔

انتہا پسند تنظیموں نے بھارتی حدود میں پاکستانی پرچم لہرانے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باوجود دبنگ خان نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی لیکن وہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے جس کے باعث شوٹنگ روک دی گئی اور وہ علاج کیلئے ممبئی چلے گئے۔

یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ ڈشا پٹانی، سنیل گروور اور جیکی شروف بھی جلوہ گر ہوں گے اور فلم میں ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر نے سر انجام دیئے ہیں۔