وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،علم بغاوت بلند،بڑا دعویٰ

CM Usman Buzdar,CM Punjab,Uzma Bukhari,PMLN,PTI
کیپشن: تصویر : فیس بک

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی آواز گونج اُٹھی ،مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ہی 20 اراکین اسمبلی عثمان بزدار کیخلاف متحرک ہو چکے ہیں ،ان کا کہنا تھا بہت جلد 3 حکومتی وزرا کی سربراہی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے ۔

 مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پنجاب کابینہ میں وزیراعلی سے وزراء کی تلخ کلامی پر ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دو وزراء نے کھل کر عثمان بزدار پر عدم اعتماد کردیا ہے۔تحریک انصاف کے 20ارکان اسمبلی عثمان بزدار کےخلاف متحرک ہوچکے ہیں۔بہت جلد پنجاب میں تین حکومتی وزراء کی سربراہی میں فاورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دو وزراء نے آج کھل کر عثمان بزدار پر عدم اعتماد کردیا۔پہلے پنجاب کے وزراء نجی محفلوں میں عثمان بزدار کےخلاف سازشیں کرتے تھے۔اب مراد راس اور عنصر مجید نیازی نے پوری کابینہ کے سامنے عثمان بزدار کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں عثمان بزدار ایک ڈمی وزیراعلی ہے۔تحریک انصاف کے 20ارکان اسمبلی عثمان بزدار کےخلاف متحرک ہوچکے ہیں۔بہت جلد پنجاب میں تین حکومتی وزراء کی سربراہی میں فاورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔پنجاب کابینہ کے چند باشعور اور باضمیر وزراء عثمان بزدار کی کرپشن سے آشنا ہوچکے ہیں۔آئندہ آنے والے دنوں میں پنجاب میں ایک بڑی تبدیلی آنے جارہی ہے۔اس تبدیلی کے موجب جلد عثمان بزدار کےخلاف علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کرینگے۔