ڈالر 173 روپے 76 پیسے ہو گیا

ڈالر 173 روپے 76 پیسے ہو گیا
کیپشن: ڈالر 173 روپے 76 پیسے ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر کی قیمت تیزی سے نیچے آ گئی جبکہ مسلسل تیسرے روز ملکی کرنسی کی قدر بحال ہو گئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قدر میں 1 روپے 13 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 174 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 173 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہو گیا، 12 نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت 175.73 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا گئی تھی۔

d97cc444570ff3974660c52d0c7a88d7

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 20 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 174 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 3 روپے 20 پیسے سستی ہو ئی ہے۔ 12 نومبر کو امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔