آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات میں نے کرائی: فیصل واوڈا کا دعویٰ

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات میں نے کرائی: فیصل واوڈا کا دعویٰ
سورس: File

کراچی:  سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا،ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے دن گنے جاچکے،استعفیٰ دیں یاتحریک عدم اعتماد آئیگی۔ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروادیں تاہم ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمرفاروق سے وزرات ملنے کے ڈیڑھ سال بعد ملاقات ہوئی۔ عمرفاروق سے ملنے کیلئے اعظم خان نے کہا تھا۔ دیگر وزرا کی بھی ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کو190 ملین ڈالر دینے کے وقت کابینہ میں موجود تھا. شہزاد اکبر نے کہا لفافے پر ہم کابینہ میں بات چیت نہیں کرسکتے۔ شہزاد اکبر نے ہمارے سوال اٹھانے پر برا مانا تھا۔

مصنف کے بارے میں