جوبائیڈن کے مشکل دن شروع ، ایوان نمائندگان پر ٹرمپ کی پارٹی کا کنٹرول 

جوبائیڈن کے مشکل دن شروع ، ایوان نمائندگان پر ٹرمپ کی پارٹی کا کنٹرول 
سورس: File

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے مشکل دن شروع ہوگئے۔ وسط مدتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز نے ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس ایوان میں اپنی 9 نشستیں کھو بیٹھے اور 435 رکنی ایوان میں 210 نشستیں لے پائے۔

دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز پر برتری حاصل کر لی۔ ایک اضافی نشست کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جبکہ ری پبلکنز ایک نشست کھو کر 49 نشستیں حاصل کر پائے۔

ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوگئی جبکہ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں