عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا 

عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا 
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لانگ مارچ کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال  کی سربراہی میں 3 بنچ آج سماعت  کرے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان موجودہ حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ابھی تک جہلم پہنچا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں