اسحاق ڈار کے تمام دعوے غلط ثابت ، ڈالر نیچے آنے کے بجائے دوبارہ اوپر جانے لگا 

اسحاق ڈار کے تمام دعوے غلط ثابت ، ڈالر نیچے آنے کے بجائے دوبارہ اوپر جانے لگا 
سورس: File

کراچی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ۔ ڈالر نیچے آنے کے بچائے دوبارہ اوپر جانے لگا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 67پیسے پر  بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ میں 50 پیسے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 229 روپے 50 پیسے پربند ہوا۔ 

واضح رہے کہ وزیر خزانہ بننے کے بعد اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 اکتوبر سے پہلے پہلے ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا تاہم اب بھی ڈالر 223 روپے پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں