آصف زرداری سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں : شیخ رشید 

آصف زرداری سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں : شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ 

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبینٹ میٹنگ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے ۔ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی ۔آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔حکومت سیاسی فائربال سےکھیل رہی ہے جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے10 سے 15روز میں صاف ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں ۔یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں ۔ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔ 

مصنف کے بارے میں