ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیوجابز کے سینڈل دو لاکھ 18 ہزار ڈالر میں نیلام

 ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیوجابز کے سینڈل دو لاکھ 18 ہزار ڈالر میں نیلام

کیلیفورنیا: ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیوجابز کے سینڈل دو لاکھ 18 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے ہیں .

 

کیلیفورنیا کے ایک نیلام گھر جولین آکشن نے اسے بطور نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) فروخت کیا ہے جس پر ایک نامعلوم شخص نے دو لاکھ 18 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔kw   پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 40 لاکھ کے برابر ہے۔

نیلام گھر انتظامیہ کے مطابق1970 اور 80 کی دہائی میں اکثر مرتبہ یہ سینڈل اسٹیو جابز کےپیروں میں دیکھا جاسکتا تھا۔ کارک اور پٹ سن سے بنے یہ سینڈل برسوں کے استعمال کے بعد گھس چکے ہیں اور ان پر انگلیوں اور ایڑھیوں کے دباؤ سے گڑھے بن چکے ہیں جنہیں برکن اسٹاک سینڈل بھی کہا جاتا ہے۔

وا ضح  رہے کہ 2011 میں وفات پاجانے والے اسٹیو جابز نے ایک دوست کے ساتھ ملکر ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کی محنت اور ذہانت سے آئی فون اور دیگر مصنوعات آج دنیا کے کروڑوں صارفین استعمال کررہے ہیں۔ 

  

مصنف کے بارے میں