عمران خان کو کہا تھا غلط  لوگوں پر اعتبار نہ کریں،فیصل واوڈا

عمران خان کو کہا تھا غلط  لوگوں پر اعتبار نہ کریں،فیصل واوڈا

 اسلام آباد:فیصل واوڈا نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کہا تھا غلط  لوگوں پر اعتبار نہ کریں ۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا اعظم خان کو ساری صورتحال کا علم تھا، جس طرح ہمیں کابینہ میں کہانی سنائی گئی ویسے ہی اب عوام کو سنائی جارہی ہے، 
مجھے معلوم تھا شہزاد اکبر نے ملک چھوڑ کر چلے جانا ہے ،شہزاد اکبر کاروباری آدمی ہے، اس نے فائدہ تو اٹھایا ہوگا، شہزاداکبر نے کابینہ سے غلط کام کرایا ۔

فیصل واوڈا نے کہا عمران خان کیخلاف نہ پہلے تھا اور نہ اب ہوں، عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں، عمران خان سے بھی کہا تھاشہزاد اکبر ملک چھوڑ کر چلا جائےگا، جب شہزاد اکبر ملک میں  تھا تو اسے کیوں جانے دیا گیا ، 
 

فیصل واوڈا   نے کہا میں  نے عمران خان  کو بہلے ہی  کہا تھا  آپ مصنوعی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں