آرمی چیف کے تقررپر حکومتی حلقے گھبراہٹ  کا شکار ہیں

 آرمی چیف کے تقررپر حکومتی حلقے گھبراہٹ  کا شکار ہیں

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کا کہنا ہے آرمی چیف کے تقررپر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ  ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا آرمی چیف کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھیں اور انتظار کر  یں  ۔آصف زرداری کے بعد جیلوں سے باقی لوگوں کو بھی نکال کر مشاورت کرلی جائے ۔ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے ۔ان کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی ۔اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے۔

عمران خان  کہنا تھا  100 فیصد یقین ہے کہ مجھ پر سنائپر نے فائرنگ کی اور  فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ تھے،  جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے ، ایف آئی آر کے درج نہ ہونے پر پرویز الہی ذمہ دار نہیں ۔

چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، سیاسی استحکام تک معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔ معیشت کی بحالی کا انحصار اب صرف اورسیز پاکستانیوں پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں