سندھ بھر میں دیوالی کے موقع پر عام تعطیل ہو گی

سندھ بھر میں دیوالی کے موقع پر عام تعطیل ہو گی

کراچی: میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ہندو برادری سے یکجہتی کیلئے کیا گیا ہے۔


سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق رواں ماہ 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ دیوالی کے موقع پر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ہندو برادری کے ملازمین کو چھٹی ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں دیگر اقلتیتوں کی طرح ہندو برادری کے بھی لاکھوں افراد موجود ہیں جو اپنے مذہبی تہوار کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ ہر سال مناتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں