آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ریاض: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ سال اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا پہلا بین الاقوامی دورہ بھی سعودی عرب کا تھا۔ ریاض میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران حرمین شریفین کے تحفظ ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور علاقائی استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں