مریم نواز نے عملی سیاست میں بھر پور حصہ لینے کی حکمت عملی بنالی

مریم نواز نے عملی سیاست میں بھر پور حصہ لینے کی حکمت عملی بنالی

لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نوازنے عملی سیاست میں بھر پور حصہ لینے کی حکمت عملی بنالی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نوازنے آیندہ چند روز رتک لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے.وہ نوازشریف کی غیر موجودگی میں اراکین اسمبلی ، پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے رابطے میں رہیں گی۔نوازشریف نے مریم نوازکو پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے کی خصوصی ذمہ داری سونپ دی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی غیر موجودگی میں مریم نواز اراکین اسمبلی ، پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے رابطے میں رہیں گی ۔مریم نوازہفتے میں دودن لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ کریں گی ۔