جدہ: فرضی انعامات نکلوانے کا جھانسا دے کر لوٹنے والےگروہ کے متعدد ارکان گرفتار

جدہ: فرضی انعامات نکلوانے کا جھانسا دے کر لوٹنے والےگروہ کے متعدد ارکان گرفتار

جدہ :پاکستان کی طرح سعودی عرب میں جعلی انعامات کی سکیمیں لگانے والے سرگرم ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے فرضی انعامات نکلوانے کا جھانسا دے کر لوٹنے  والے گروہ کے 26 ایشیائی ارکان مشرقی ریجن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔

یہ اب تک 2 لاکھ ریال سے زیادہ غیر ملکی شہریوں سے بٹورچکے تھے۔ مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ بعض ایشیائی شہری ان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں انعام کی خوشخبری سناتے ہیں اور انعام کی رقم حاصل کرنے کیلئے ان سے مخصوص رقم وصول کرتے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں اکثر پاکستانی جبکہ متعدد بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں فرضی انعامات کا جھانسا دے کر غیر ملکیوں سمیت عرب شہریوں کو بھی لوٹا جارہاہے ۔ گروہ کے ارکان فون کر کے بتاتے ہیں کہ آپ کا انعام نکلا ہے جس کے بعد اس کو ایک مخصوص رقم ان کے اکاؤنٹ میں بھجوانا ہو تی ہے ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ وہ سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایسے گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں ۔