انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی: معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ انوشکا اور ویرات کی تصاویر منظر عام پر آئی ہوں اور وائرل ہو ئی ہوں لیکن اس دفعہ ویرات اور انوشکا کسی تفریح گاہ پر نہیں دیکھے گئےبلکہ ان دونوں نے ٹی وی اشتہارکیا ہے اور اس اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انوشکا اور ویرات نے اکھٹے مردانہ لباس کی کمپنی کے لیے ایک اشتہار کیا ہےاور اس اشتہار میں دونوں اداکار بہت خوبصورت لگ رہے ہیں ۔

انوشکا اور ویرات 2013سے ایک ساتھ تھے انہوں نے 2015میں راستے جدا کر لیے تھے لیکن اب پھر دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے نظر آرہے ہیں ۔