شویتا تیواری کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

شویتا تیواری کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری اور اُنکے شوہر ابھیناؤ کوہلی نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور انکے شوہر کے درمیان معاملات سنگین ہو گئے ہیں جسکی بنیاد پر دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھیناؤ نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اداکارہ شویتا تیواری نے ابھیناؤ کوہلی سے 2013 میں شادی کی تھی اور گزشتہ سال ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔ اداکارہ کی ابھیناؤ کوہلی کے ساتھ دوسری شادی تھی کیونکہ اس سے پہلے انہوں راجہ چودھری کے ساتھ شادی کی تھی تاہم 2012 میں ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

شویتا تیواری کی ان کے پہلے شوہر سے بھی ایک بیٹی ہے۔ یاد رہے شویتا تیواری مخلتف رئیلٹی شوز میں شرکت کر چکی ہیں جن میں بگ باس اور جھلک دکھلا جا شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں