توہین عدالت کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سیکورٹی ڈویژن کو موصول

توہین عدالت کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سیکورٹی ڈویژن کو موصول

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں جاری کیے گئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سیکورٹی ڈویژن کو موصول ہو گئے ہیں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن پیش کیا جائے۔

عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر 2 پتے درج ہیں جن میں سے پہلا پتہ عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اور دوسرا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے 26 اکتوبر کو رضا کارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ یہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں