مسلم لیگ ن کے رہنما احسان اللہ احسان نے اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی

مسلم لیگ ن کے رہنما احسان اللہ احسان نے اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے فعال کارکن احسان اللہ خان نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ احسان اللہ خان کی اے این پی میں شمولیت پر دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں امارات بھر سے عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز اور عہدیداران نے شرکت کی۔

اے این پی میں شمولیت کے بعد سابقہ لیگی کارکن احسان اللہ خان نے مسلم لیگ ن اور لیگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور پی ایم ایل این کی غلط پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے پی ایم ایل این کو کرپشن کی وجہ سے چھوڑا ہے اور اپنی نظریاتی جماعت اے این پی جوائن کی ہے۔ احسان اللہ نے کہا کہ ہم تو زرداری ٹولے کو کرپشن کا بادشاہ سمجھتے تھے لیکن مسلم لیگ ن تو کرپشن کی شہنشاہ نکلی۔ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے متعدد لیگی کارکن بے حد مایوس ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے گئے ہیں۔