مطالبات کے حق میں نکالی گئی کسان تنظیموں کی ریلی کا آج تیسرا روز

مطالبات کے حق میں نکالی گئی کسان تنظیموں کی ریلی کا آج تیسرا روز

لاہور: پنجاب کے کسان سڑکوں پر نکل آئے۔ مطالبات کے حق میں کسان تنظیموں کی ریلی اوکاڑہ سے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئی۔ پولیس نے بھی کمر کس لی اور ریلی کو شہر میں داخلے سے روک دیا۔

لاہور میں مطالبات کے حق میں نکالی گئی کسان تنظیموں کی ریلی کو آج تیسرا دن ہے۔ اوکاڑہ سے ریلی کا آغاز کرنے والے ہزاروں کسانوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر پڑاؤ ڈالا جہاں سے وہ چیئرنگ کراس جائیں گے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر ناجائز بقایا جات کو ختم کیا جائے اور اجناس پر سبسڈی بحال کی جائے جبکہ شوگر ملز کے ذمہ واجب الادا 30 ارب روپے کی ادائیگی کرائی جائے۔ ادھر اپوزیشن نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں