پانامہ کرپشن کو بے نقاب کرنے والی خاتوں صحافی بم حملے میں ہلاک

پانامہ کرپشن کو بے نقاب کرنے والی خاتوں صحافی بم حملے میں ہلاک

آن لائن :پانامہ کیس بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،مالٹا کے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی بم دھماکے میں ہلاک،میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ خاتون صحافی ڈیفنی گھر سے گاڑی میں سوارہو کر جا رہی تھیں کہ راستے میں دھماکا ہو گیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کر لئے۔

واضح رہے کہ ڈیفنی میں حال میں مالٹا کے وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے مضمون تحریر کیا تھا جس میں حکمرانوں کو کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے خاتوں صحافی کو قتل کرنے والوں کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اُ نکا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن جو بھی ہوا وہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔