ماضی کی معروف جوڑی اکشے اور شلپا شیٹھی ایک بار پھر قریب آنے لگے ؟

 ماضی کی معروف جوڑی اکشے اور شلپا شیٹھی ایک بار پھر قریب آنے لگے ؟

ممبئی:دیوالی کا تہوار آتے ہی معروف اداکار دعوتوں کا انقعاد کر رہے ہیں ۔ ایسی ایک پارٹی کا انقعاد معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی اپنے گھر کیاہے اور انہوں نے اپنی دیوالی کی دعوت میں اکشے کمار کو مدعو کیا ہے۔ اسی طرح شلپا کی دیوالی پارٹی سے ایک دن پہلے اکشے نے اپنےگھر پر دیوالی پارٹی رکھی ہے اوراس پارٹی میں اکشے کمار نے شلپا شیٹھی کو بھی مدعو کیا ۔

سوال یہ ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے اکشے اور شلپا کیاایک دوسرے کی پھر قریب آنے لگے ہیں ؟


یاد رہے کہ معروف اداکارہ شلپا شیھٹی کے درمیان مبینہ تعلقات تھے۔ دونوں کی محبت کے چرچے دنیا بھر میں مشہور تھے لیکن دونوں اداکاروں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں لیکن اب دونوں ادکاروں کے درمیان کی برف پگھلتی نظر آرہی ہے ۔

 راہیں جدا کرنے کے بعد دونوں ایک دوسرے کا آمنا سامنا کرنے سے گزیز کرتے تھے۔ لیکن اب ان دونوں نےدیوالی پارٹی میں ایک دوسرے کو مدعو کیا ہے۔